ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تسلسل سے جاری ر ہیگا،ذوالفقاراحمد

ہر سرکل میں دو حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کیساتھ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے ، ڈی پی او قصور

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 17:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تسلسل سے جاری ر ہیگا،ہر سرکل میں دو حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کیساتھ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ،سکیورٹی آرڈیننس ،لائوڈ سپیکر کے استعمال کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈکوئے آپریشن لگائیں اور اسکے ساتھ ساتھ علماء کرام،وکلاء، تاجروں،سماج کارکنان ،صحافیوں اور شہریوں کی معاونت حاصل کریں تاکہ مشکوک افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے اور انشاء اللہ قصور پولیس ضلع میں قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء پولیس نے گزشتہ شب مختلف مقامات پرآپریشن کے دوران 7سات خطرناک اشتہاریوں اور 6 منشیات فروشوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6پسٹل،دو پمپ ایکشن،ایک رائفل، اڑھائی کلوگرام چرس اور 110لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں