قصور وگردونواح میں مضر صحت سرخ مرچ،ہلدی اور مصالہ جات کی کھلے عام تیاری ،فروخت جاری

لوگ موذی امراض مبتلا ہو نے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 3 نومبر 2017 17:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2017ء) قصور اورگردونواح میں مضر صحت سرخ مرچ،ہلدی اور مصالہ جات کی کھلے عام تیاری اور فروخت جاری ہے ،لوگ موذی امراض مبتلا ہو نے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سرخ مرچ ،ہلدی اور دیگر ،مصالہ جات کو خطرناک کیمیکل رنگ اور خطرناک کئی قسم مرکبات کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام تیار کرکے فروخت کیا جا رہا ہے ملاوٹ مافیہ نے جیلی مصالہ جات تیار کرنے کے لئے گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں ان غیر معیاری مصالہ جات کو ہوٹل مالکان سستے داموں خرید کر کھانوں میں استعمال کر تے ہیں جس سے لوگ بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس جا نے پر مجبور ہیں ڈاکٹر ز لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ناقص ادویات پرسکرپشن کر کے لوگوں کی کھال اتار رہے ہیں جس سے لوگوں کے بجٹ متاثر ہو رہے ہیں مگر لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ذمہ دار ادارے صورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود چند پیسوں کے عوض اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اختیار کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں