قصور، ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5افراد زخمی

جمعہ 3 نومبر 2017 21:18

قصور۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں پاکپتن کا رہائشی رانا محمد احمد کیری ڈبہ پر لاہور سے پاکپتن آرہا تھا کہ ملتان روڈ ٹول پلازہ پتوکی کے قریب کیری ڈبہ کو پیچھے سے آنیوالی مزدا وین نے ٹکر مار دی جس پر رانا محمد احمد اور مزدا وین کے ڈرائیور کے مابین تکرار شروع ہو گئی، اسی اثناء میں بس نمبر 2676/FSDکی زد میں رانا محمد احمد آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔ دوسرے واقعہ میں ٹیوٹا ہائی ایس نمبر 7555/GTDآدھن سے پتوکی جا رہا تھا کہ شدید سموگ کی وجہ سے آگے جانیوالے رکشہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے رکشہ ڈرائیور سمیت پانچ سواریاں شدید زخمی ہوگئیں،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں