طلباء مستقبل کے معمارہیں، اسسٹنٹ کمشنر قصور

ہفتہ 4 نومبر 2017 12:20

قصور۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2017ء)طلباء مستقبل کے معمارہیں ‘والدین کیساتھ ساتھ ملک و قوم کو بھی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زیدنے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں سماجی آگہی پروگرام برائے طلباء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہئیے کہ وہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ اپنے شہر اورملک سے محبت کرتے ہیں‘ طلباء نے پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اور انہیں ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے لہذا انکا فرض ہے کہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں سے دوررہیں اور ملکی قوانین کے مطابق تعلیم کے ساتھ ساتھ جذبے اور عزم کیساتھ کام کریں تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ تقریب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی کے پرنسپل طاہرمحمودملک‘ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پتوکی کے ایم ایس ڈاکٹرمحمدافضل بشیر‘ کالج کے پروفیسرظہیراحمد وٹونے بھی خطاب کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں