انار مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے،ما ہر طب

جمعرات 9 نومبر 2017 12:27

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء)پاکستان اور افغانستان میں پائے جانیوالے شیریں انارکی مثال کہیں نہیں ملتی اس وقت انارکا موسم ہے جس کاشمارپسندیدہ پھلوں میں ہوتاہے‘ انار ذائقے میں جتنالذیذاور رسیلاہوتاہے اتناہی صحت کیلئے بھی مفیدہوتاہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت ‘وسیع تجربہ کارفاضل طبیب وقصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انارایک مکمل غذائیت سے بھرپورپھل ہے جس میں فائبر‘ پروٹین‘ وٹامن اور پوٹاشیم وافرمقدارمیں پایا جاتاہے‘اناردل و دماغ کو فرحت بخشتا اورجسم میں خون کی قلت دورکرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے یہ نہ صرف خوبصورتی میں چارچاند لگا تا ہے بلکہ معدے اورجگرکی خرابی کو بھی دورکرتاہے ‘انارخونی بواسیر یاکسی اورطریقے سے خون کے ضائع ہونے سے پیداہونیوالی کمزوری کوفوری طورپر دورکرکے قوت بحال کرتاہے اسکے علاوہ ملیریا‘ ڈینگی‘بخار اورخون کے سرطان جیسے مریضوں کیلئے بھی یہ مفیدہے ‘جگرمیں صفراء کی زیادتی ‘گرمی‘خون کی خرابی‘ یرقان اور دیگر امراض کیلئے انار سے بہتر کوئی اورچیز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ انارکھانے سے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دورکرتاہے ‘یہ موٹاپے کو بھی دورکرتاہے اور کیلوریزکو کنٹرول میں رکھتاہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں