نمونیا سے بچنے کیلئے ویکسین ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمجید

ہفتہ 11 نومبر 2017 15:30

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیماریوں کی بنیادی وجہ آلودگی اور گندگی ہے۔پینے کاپانی شفاف نہیں ‘جگہ جگہ پانی کھڑا رہتاہے‘ گٹر ابلتے رہتے ہیں جس کیوجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکارہورہے ہیں جبکہ نمونیا کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگ مررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمونیاکے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال بہت سے بچے ایسی بیماریوں کے سبب ہلاک ہوجاتے ہیں جن پر حفاظتی ٹیکوں کی مددسے قابوپایا جاسکتاہے۔نمونیا جس سے روزانہ تقریباً 250 بچے موت کا شکارہوجاتے ہیں‘حکومت کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پرمفت حفاظتی ٹیکس لگوائیں تاکہ آپ کابچہ نمونیا سے محفوظ رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آلودگی ‘سگریٹ نوشی اورجراثیموں کی بہتات پھیپھڑوں میں انفیکشن کا سبب بنتے ہیں ‘ہرسال پانی کی آلودگی سے اڑھائی لاکھ بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں ‘انسان کی زندگی کا دارومدار پھیپھڑوں کی صحت مندی پر ہے‘ تمام بیماریوں میں نمونیاایک ایسی بیماری ہے جوپھیپھڑوں کو کمزور کرتی ہے ‘پانی زیادہ استعمال کریں اورنمونیا سے بچنے کیلئے ویکسین بھی ضروری ہے ‘بچوں کو ویکسین کرانا بہت ضروری ہے ‘ماحول میں آلودگی کو مدنظررکھنا ہوگا‘ہاتھ صاف رکھنے کی عادت ڈالیں‘صابن اینٹی بیکٹریااستعمال کریں ‘ سگریٹ نوشی بندکردیں اور خوراک صحت مند کھائیں ۔تقریب سے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصورڈاکٹر نذیر احمد‘ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھرودیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں