قصور، ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق

اتوار 12 نومبر 2017 19:01

قصور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2017ء) قصورکے گردونواح میں سموگ اور دھند کی شدت کے باعث ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ سندھواں کلاں کے قریب دھند کی وجہ سے ٹرک کی آگے جانے والے کنٹینر سے ٹکر، ٹرک ڈرائیور صابر علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملتان روڈ پرناواں بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار مشتاق احمد کنٹینر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں