موٹر وے پر شدیددھندکے باعث تیزرفتارٹرالہ، ٹرک سے ٹکرا گیا،

ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

پیر 13 نومبر 2017 12:23

موٹر وے پر شدیددھندکے باعث تیزرفتارٹرالہ، ٹرک سے ٹکرا گیا،
قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) موٹر وے پر شدیددھندکے باعث تیزرفتارٹرالہ اور مزدا ٹرک میں تصادم ہو گیا،پیچھے سے آنیوالی گاڑیاں بھی سامنے دکھائی نہ دینے پرمزدا ٹرک سے ٹکرا گئیںجسکے نتیجہ میںٹرالہ ڈرائیورموقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افرادشدید زخمی ہو گئے‘حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے بیٹ نمبر13 اور ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی سے لاہور کی جانب جانیوالا ٹرالانمبرLEL-4769جب پرناواں بائی پاس موڑپرپہنچا تو شدید دھند کے باعث اپنے آگے جانیوالے مرغیوں سے بھرے مزداٹرک نمبرLEL-15کیساتھ ٹکرا گیاجسکی وجہ سے پیچھے آنیوالی متعدد کاریں اور گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس سے کافی نقصان ہوا ،حادثے کے نتیجہ میں مزداڈرائیورمحمدذیشان شدید زخمی ہوگیاجسے ٹراماسینٹر لے جایاجا رہا تھا کہ راستہ میںہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثہ میں 34 سالہ قمرشاہ سرائے مغل ‘نیازبیگ ہنجرائے کلاں‘ارشدعلی شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کے عملہ اور موٹروے بیٹ نمبر13کے عملہ نے شدید زخمی حالت میں پھولنگر ٹراماسینٹرپہنچایاجہاں متعدد زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں