قصور، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم

پیر 13 نومبر 2017 21:13

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) قصورکے گردو نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوئوں نے نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پتوکی کے علاقہ پرانی منڈی میں نذیر کے گھر سے نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کو یرغمال بناکر 40ہزار روپے نقدی ،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کھڈیاں کے علاقہ چاہ مالی میں شفاقت علی اور محمد اقبال وغیرہ کا ر پر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ان کو روک کر ان سے 14ہزار روپے نقدی ‘موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں