ڈپٹی کمشنر سائرہ عمرکا دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا دورہ ‘سٹاف کی حاضری ‘ہارٹیکلچراورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

ضلعی حکومت اور مخیر حضرات کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 16 نومبر 2017 18:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمرکا دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا دورہ ‘سٹاف کی حاضری ‘ہارٹیکلچراورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ اور اس سے ملحقہ گرائونڈاور جنازہ گاہ میں ضلعی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہارٹیکلچر ورک کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دربار سے ملحقہ گرائونڈز میں لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ اوقاف کے متعلقہ سٹاف کو حکم دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پودوں کو پانی لگانے کا مناسب بدوبست کریں ۔اسی طرح انہوں نے دربار پر موجود تمام سٹاف کی ڈیوٹیاں مخصوص جگہوں پر لگانے کی ہدایت کی تا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔ انہوں نے ہارٹیکلچر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے ‘دربار کی حدود میں صفائی ستھرائی کے بہتر ین انتظامات کرنے اور سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں