قصور،ڈی پی او کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ

جمعرات 16 نومبر 2017 21:29

قصور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد اور ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر کا غیر ملکیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ کیا ، انہوں نے پراجیکٹس پر کام کرنیوالے فارنرز خاص طور پر چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پراجیکٹس مینجمنٹ کیساتھ میٹنگ بھی کی، ڈی پی او اور ڈی سی نے پراجیکٹس مینجمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، اس موقع پرسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران،اے ڈی سی جے قصور، ڈی ایس پی پتوکی سرکل ، اے سی چونیاں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے، دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے تھانہ صدر چونیاں کی انسپکشن بھی کی ، انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور جرائم و امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست،تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیاجا ئے گا ، مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ،ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے جبکہ منشیات فروشوں ،جواء اور قحبہ خانو ں کیخلاف بھی سخت ترین کریک ڈائون کریں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں