سوڈا مشروبات کا استعمال جگرکے کئی امراض کیوجہ بن سکتا ہے،ما ہرین امراض

جمعہ 17 نومبر 2017 13:14

سوڈا مشروبات کا استعمال جگرکے کئی امراض کیوجہ بن سکتا ہے،ما ہرین امراض
قصور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)بچوں اورنوجوانوں میں سوڈا مشروبات کا استعمال بڑھتاجارہاہے اور اب اس سے جگر پرچربی کی مقدار بڑھ سکتی ہے جو آگے چل کر جگرکے کئی امراض کیوجہ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال نوجوانوں اوربچوں کے جگرمیں چربی کے اضافے کیوجہ بن سکتاہے جسے ’’نان الکحل فیٹی لیور ڈیزیز‘‘(این اے ایف ایل ڈی)کہاجاتاہے یعنی جگر پرچربی کی ایسی زیادتی جو شراب نوشی کے بغیر وجود میں آئی ہو۔

اٹلی کے بیمبینوگیسواسپتال کے سنیئرسائنسدان اورانکے ساتھیوں نے حال ہی میں اپنی تحقیق ایک جرنل ’’ہیماٹولوجی‘‘ میں شائع کرائی ہے ۔ ڈاکٹر کیمطابق سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ اضافہ جگر پرلحمیات اور چربی میں اضافہ کرتا ہے اس سے سوزش اورجگرکا سرطان بھی ہوسکتاہے۔ماہرین نے مزیدخبردار کیا کہ اگرموٹاپے کے شکار بچے کولڈڈرنک کا اندھا دھند استعما ل کرنے لگیں تو یہ مسئلہ مزید گھمبیرہوسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں