الہی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایجوکیشنل اویئرنس سیمینار کا انعقاد

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

قصور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) الہی ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام پورہ میں ایجوکیشنل اویئرنس سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طالبہ وطالبات کو نمایاں کارکردگی پر شیلڈ اور نقدی انعاما ت کے ساتھ ساتھ کتابیں ،بیگ اور یونیفام تقسیم کیے گئے سیمینار میں مہمان خصوصی سیاسی و سماجی ،صحافی ، سکولوں کے پرنسپلز ،اساتذہ ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ودیگر تھے سیمینار میں سینکڑوں طالبہ و طالبات نے والدین کے ہمراہ شرکت کی سیمینار میں فسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈ کے ساتھ ساتھ نقدی انعامات دئیے گئے جبکہ سیکنڈ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی شیلڈاور نقدی انعامات دئیے گئے سیمینار سے مقررین ،چیئرمین ضلع کونسل قصور انا سکندر حیات خان ،چیئرمین مہر محمدلطیف ،ای ڈی او ایجوکیشن ذوالفقار ،ڈی ایم او قصور،صدر پر یس کلب قصور سمیت دیگر نے طلبہ کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات نے دوران خطاب گاؤں کے گورنمنٹ گرلز سکول کے اندر تین عدد کمروں کی تعمیر اور گاؤں صفائی ستھرائی کیلئے 2لاکھ روپے کا چیک دینے کا اعلان کیا اور 50ہزار روپے نقدی دئیے اورالہی ویلفیئر آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے آرگنائزیشن کے صدر محمد آصف کو سیمینار منعقد کر نے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ ضلع بھر میں واحد گاؤں جس میں ایسی مثالی تنظیم موجود ہے اور گاؤں کی صفائی ستھرائی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر تے ہو ئے گاؤں کو صاف ستھرا رکھا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس کے علاوہ انہوں نے یونین کونسل نظام پور ہ چیئرمین مہر محمد لطیف کو مخاطب کر تے ہو ئے گاؤں نظام پورہ میں لوگوں کو درپیش مسائل ہر صورت دور کرنے کا وعد ہ کیا سیمینا ر کے احتتام پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں