کاشتکار کپاس کی ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائونٹنگ کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:20

قصور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس سنڈی فری ہونے کے باوجود کاشتکارہفتہ میں 2بار پیسٹ سکائونٹنگ کریں‘پیسٹ سکائونٹنگ کے بعد اگر کہیں کیڑوں کا حملہ معاشی نقصان کی حد سے زیادہ ہوتو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زرعی زہروں کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کپاس گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ ہے اوریہی وجہ ہے کہ اس کی دنیابھرمیں مانگ بڑھی ہے ‘کپاس کی قیمت ماضی کی نسبت زیادہ ہوئی ہے جس کا براہ راست فائدہ کسان کو پہنچاہے ‘دنیابھرکے تاجر پاکستان سے کپاس خریدرہے ہیں‘چین میں کپاس کا سٹاک ختم ہونے اور امریکہ میں طوفان سے کپاس متاثر ہونے کیوجہ سے پاکستان کی کپاس دنیا بھرمیں مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔

کپاس کی قیمت ماضی کی نسبت زیادہ ہوئی ہے جسکا براہ راست فائدہ کسان کو پہنچاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں