دُکھی انسانیت کی خدمت کرناعبادت سے کم نہیں،(ر)جسٹس نذیراحمد غازی

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:20

قصور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) النورفائونڈیشن پھولنگرکے زیراہتمام مقامی شادی ہال میں 10غریب اوربے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقارتریب منعقد ہوئی۔ معروف مذہبی سکالر اور لاہورہائیکورٹ کے (ر)جسٹس نذیراحمد غازی‘ظہیرالدین بابرمہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت معروف روحانی پیشوا پیرسید ذاکر حسین رضوی نے کی۔

اس موقع پر نواحی دیہاتوں کی 10بے سہارابچیاں اپنے پیاگھر سدھارگئیں ہردلہن کے ساتھ 10‘ 10 باراتی بھی تقریب میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

مرکزی سنی علماء کونسل کے علماء اکرام نے تمام دولہوں اوردلہنوں کے نکاح پڑھائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (ر)جسٹس نذیراحمد غازی نے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرناعبادت سے کم نہیں ‘غریب ‘بے سہارا بچیوں کی شادیاں کروانا بھی نیکی ہے ہمیں ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئیے تاکہ ہم دنیا میں اورآخرت میں کامیاب ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ علاقہ بھرکے اہل ثروت افرادکو النورفائونڈیشن کیساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئیے تاکہ ہرسال بڑھ چڑھ کر زیادہ سے زیادہ غریب اور نادار بچیوں کے ہاتھ بھی پیلے کئے جاسکیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں