قصور، زہریلا چونا کھانے سے دو معصوم بہنیں جاں بحق

ہفتہ 18 نومبر 2017 20:48

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) سرائے مغل کے علاقہ ہنجرائے کلاں میں زہریلا چونا کھانے سے دو معصوم بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محمد عابد کی چار سالہ بیٹی ماہ نو ر اور دو سالہ ارم گھر میں کھیلتے ہوئے گلدستہ دان میں موجود چونا کھا گئیں جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی جہیں علاج کے لئے پتوکی ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ دو بہنوں کی موت کی خبر نے خاندان کو سوگوار کر دیا ، اہل خانہ غم سے نڈھال۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں