تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، رانا سکندرحیات خان

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

قصور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ہر وہ بچہ جوماضی میں غربت اور محدود وسائل کے باعث تعلیم سے محروم تھا آج وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن ’’پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب‘‘کے تحت مفت تعلیم سے آراستہ ہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قصور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میںتعلیم پروافرفنڈزرکھے ہیں اورحکومت کی اولین ترجیح تعلیم کو عام کرناہے جس کے تحت’’ پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب ‘‘کے ویژن کو کامیاب کرنے کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم‘ کیساتھ ساتھ فری یونیفارم اور جرسیاں بھی تقسیم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم انسان میں چھپے تمام پہلوئوں اور صلاحیتوں کو اجاگرکرتی ہے افراد اور اقوام کی زندگی میں تعلیم وتربیت کو وہ اہمیت حاصل ہے کہ افرادکی ساری زندگی کی عمارت اسی بنیادپر تعمیرہوتی ہے جوقوم کو معاشی دولت معاشرتی استحکام اور سیاسی قابلیت دیتی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اساتذہ اور والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ معاشرے کا مفیدشہری بن کر ملک وقوم کی ترقی کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں۔ تقریب سے تعلیمی اداروں کے سربراہوں‘اساتذہ اکرام نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں