علامہ اقبال نے قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کا تصورپیش کیا‘منیب اقبال

پیر 20 نومبر 2017 11:00

قصور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) مصورپاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کے پوتے منیب اقبال نے کہا ہے کہ مسلمانان عالم اسلام کا مستقبل روشن ہے‘ علامہ اقبالؒ ایک امیدکی کرن لیکر میدان عمل میں آئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرآن و سنت کے بنیادی راہنما اصولوں کی روشنی میں پاکستان کا تصورپیش کیا‘ علامہ اقبالؒ ایک ایسی مسلم ریاست کے قیام کے خواہاں تھے جہاں مسلمان آزادی سے اپنی زندگی اپنے پیغمبرحضرت محمدﷺ کے دین اور ان کے اصولوں پر عمل پیراہوکر ایک آزاد قوم کی طرح بسرکرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فکر اقبال فائونڈیشن کھڈیاں خاص کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ سچے عاشق رسول تھے‘عشق رسول ﷺ انہیں والدین سے وراثت میں ملاتھا‘ علامہ اقبال ؒ کے بہت سے واقعات ہیں جہاں ان کے جذبہ عشق رسولﷺ کی جھلک نظرآتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں