پولیس کی کارروائی،تین منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد چرس بر آمد

بدھ 22 نومبر 2017 20:33

قصور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پولیس کی کارروائی،تین منشیات فروش گرفتار، دو کلو اور 535گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل محمود نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو اور 535گرام چرس بر آمد کرلی، پولیس نے چوک شاہ نواز سے گرفتار ہونیوالے منشیات فروش محمد رمضان عرف کالا سے ایک کلو دس گرام،چھٹیانوالہ سے گرفتار ہونیوالے راشد میو سے ایک کلوبیس گرام جبکہ سرہالی روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنیوالے شہباز عرف کمانڈوسے 505گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے، ایس ایچ او نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر علاقہ سے منشیات فروشوں، سود خوروں اور جواریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ، عوام علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں