خادم پنجاب ’’صاف دیہات‘‘ پروگرام کے تحت خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے‘ سائرہ عمر

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

قصور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کہاہے کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے‘ پروگرام کو بھرپور اندازمیں کامیاب بنانے کے لئے گائوں کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی‘متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اورمتعلقہ ریونیو افسر’’ پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کی مانیٹرنگ کرینگے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میںخصو صی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرے اورصحتمند معاشرے کی ضامن ہے ‘ضلع قصورمیں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیرکیلئے کوشاں ہے اور یہ پرسوگرام بھی انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے، شہروں کی طرح گائوں کو بھی صاف ستھرا بناناہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت یونین کونسل کی سطح پر گائوں میں صفائی کا نظام لایاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں