انسانوں کے ساتھ پودے اور جانوربھی پانی استعمال کرتے ہیں،واٹرمینجمنٹ ماہرین

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

قصور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) واٹرمینجمنٹ ماہرین نے بتایا ہے کہ انسانوں کیساتھ ساتھ پودے اور جانوربھی پانی استعمال کرتے ہیں جس بھی قسم کی ہم خوراک کھائیںاس کے لیے پانی کی ایک خصوصی مقدار درکار ہوتی ہے جس کا انحصار پیداوارکی جگہ اورپانی کے مقامی وسائل پر ہے‘ ایک آلو کو 25لیٹر ‘سیب کو 70لیٹر پانی درکارہے جبکہ سب سے زیادہ گوش کا برگرہے جسے 2400لیٹرپانی درکار ہوتاہے اگردن میں ایک شخص2سے 5لیٹرپانی پیئے پھر بھی اس کے علاوہ بہت زیادہ پانی استعمال ہوتاہے ایک کلوگرام گندم پیداکرنے کیلئی1500لیٹرپانی ‘ایک کلوگرام گوشت کیلئے 15000ہزارلیٹر یعنی ایک انسان کو خوراک بہم پہچانے کیلئے 3 ہزار لیٹر پانی درکارہوتاہے‘ملک کی پانی کی مجموعی ضرورت کا انحصار پانی کا ملکی آبادی کیلئے زراعت کیلئے اورصنعتی ضروریات پرہوتاہے‘بھارت کو دنیابھرمیں 987بلین مکعب لیٹریعنی سب سے زیادہ مجموعی طورپر پانی درکارہے لیکن امریکی تیسری فی کس کے حساب سے سالانہ سب سے زیادہ یعنی 2483مکعب لیٹر استعمال کرتے ہیں جبکہ چین میں فی کس سب سے کم یعنی صرف702مکعب لیٹر پانی استعمال ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں