گندم کا تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں،چوہدری اعجاز

جمعہ 24 نومبر 2017 11:48

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)ڈپٹی ڈی او زراعت (توسیع)قصورچوہدری اعجازنے ایک تقریب میں کاشتکاروں‘کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدارمیں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے سے روکاجاسکتاہے لہذاکاشتکار بیج کی مقدار میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

اگرکھیت میں گندم کے پودے زیادہ ہونگے تو جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے میں مدد نہیں ملے گی، اس طرح جڑی بوٹیاں ازخود ختم ہوجائیں گی تاہم اگر بیج کی شرح مقررکردہ سفارش سے کم رکھی جائے تو اس سے گندم کے پودے کم ہونے کے باعث خالی جگہوں پر جڑی بوٹیوں کو افزائش کا موقع مل سکتاہے جس سے کاشتکار وں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ گندم کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام کا بیج پنجاب سیڈکارپوریشن کے ڈپوئوں اور ڈیلروں سے وافر مقدارمیں دستیاب ہے لہذاکاشتکار حکومت کی مہیاکردہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور صرف تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج ہی استعمال کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں