پپیتے کے بیج بیماریوں کے علاج میں قدرتی مددگارثابت ہوسکتے ہیں،طبی ماہرین

جمعہ 24 نومبر 2017 11:48

قصور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان میں پپیتا عام طورپر پیٹ کے مختلف امراض خصوصاً قبض کا علاج کرنے کیلئے کھایاجاتاہے اور اسکے بیج پھینک دیئے جاتے ہیں لیکن پپیتے کے بیج بہت سی بیماریوں کے علاج میں ہمارے قدرتی مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘ وسیع تجربہ کار قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران کی گئی مختلف طبی تحقیقات سے پپیتے کے بیجوں کے کئی فوائدسامنے آچکے ہیں جن کا تعلق جگر‘آنتوں‘ معدے اور گردوں سے ہے، البتہ پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ کیونکہ تلخ ہوتاہے اسلئے انہیں خشک کرنے کے بعد پیس لیاجائے اورشہد کی معمولی سی مقدار میں ملاکر روزانہ تھوڑا تھوڑا استعمال کیاجاتا رہے تو اس سے کئی فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جگرکو زہریلے اور فاسدمادوں سے پاک کرنے کیلئے پپیتے کے بیجوں کا استعمال روایتی چینی طب میں ہزاروں سال سے کیاجارہاہے اور اب یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ مصنوعی کیمیائی مادوں سے جگرکو محفوظ کرنے میں یہ بیج بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جگر کا سکڑجانا جسے طبی اصطلاح میں سورہوسس کہاجاتاہے ایک خطرناک کیفیت ہے جس کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلتاہے لیکن اگر اس کیفیت میں پپیتے کے بیج استعمال کرلئے جائیں تو جگرکی کارکردگی بحال ہوتی ہے اور یہ اپنی معمول کی جسامت پرواپس آجاتاہے البتہ اگر آپ کی طبیعت گواراکرے تو آپ پپیتے کے ساتھ اس کے بیج بھی کھاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں