ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق دو زخمی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:47

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) قصور میں ٹریفک کے دو حادثات میں 1 خاتون سمیت دو افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے قریب موٹرسائیکل سوار ماں ‘بیٹے کی ٹرک سے ٹکر ، ٹکر کے نتیجہ میں ماں بشراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا‘ کوٹ گاماں چونیاں میں موٹرسائیکل اور ٹریلر کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار عنایت مسیح ہلاک اور مشتاق مسیح زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے چونیاں ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں