کاشتکار ٹنل فارمنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:41

قصور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت 3000ایکڑپرٹنل کی تنصیب کیلئے 50فیصد سبسڈی کی فراہمی کے پروگرام کا آغازکردیاگیا۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو ٹنل کی تنصیب کے لئے 225,000روپے فی ایکڑ یا ٹنل کی تنصیب پر آنیوالی اصل لاگت کا 50فیصد بطور سبسڈی فراہم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈرپ نظام آبپاشی میں پودوں کو پانی ضرورت کیمطابق وقفوں کیساتھ پہنچتارہتاہے جس سے جڑوں کے اردگردوتر کی حالت برقرار رہتی ہے۔

پودوں کو پانی ‘ہوااورخوراک مناسب تناسب سے ملتے رہتے ہیں۔کاشتکار ٹنل فارمنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں بالخصوص ٹماٹر کی پیدوارمیں اضافہ کرکے دوبھاری نفع کماسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹماٹر کی درآمدپرپابندی کسانوں کے مالی مفادکے تحفظ کیلئے عائدکی اسلئے کاشتکار اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ کھیرا‘شملہ مرچ‘ کریلا اور دیگر سبزیوں کوبھی ٹنل فارمنگ کے ذریعے فروغ دیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں