کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی فراہمی جاری ہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:41

قصور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کی فراہمی شفاف انداز میںجاری ہے‘شفافیت کو100 فیصد یقینی بنانے کیلئے ایسے تمام وائوچرز جو کھاد کی بوریوں کیساتھ چسپاں نہیں کئے گئے وہ بلاک کر دیئے گئے ہیں، صرف رجسٹرڈ کاشتکارہی اس سبسڈی سکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ‘کاشتکاروں کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو نہایت سادہ بنادیاگیاہے جس کیلئے کسان صرف محکمہ زراعت پنجاب کے ٹال فری نمبرز 0800-15000یا0800-29000پرکال کرکے اپنا شناختی کارڈ نمبر و دیگر کوائف بتاکر رجسٹریشن کراسکتے یں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدکہا کہ رجسٹرڈکاشتکاروں کے علاوہ کوئی بھی کھادڈیلر یا غیرمتعلقہ شخص اس سبسڈی سے ہرگز فائدہ حاصل نہیں کرسکتاکیونکہ یہ سبسڈی وائوچرز ‘شناختی کارڈ نمبر اور تصدیقی مسیج کے بغیرکیش نہیں ہوسکتے۔ تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیاہے کہ وہ سبسڈی وائوچرز کھادکی بوریوں کیساتھ چسپاں کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں