قصور ،پل دولے والہ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنابھی دشوار ہو گیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 18:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2017ء)پل دولے والہ پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنابھی دشوار ہو گیا دوکا نداروںنے دلیر ی سے دوکا نوں کے آگے نئی دوکا نیں سجا لی سینکڑوں دیہا تی کو ملانے والہ چوک تنگ بازار بن گیا رکشے والے بھی بھپر گے ٹریفک جام سکول کے اوقات میں دیہاتیوں کوشدید مشکلا ت کا سامنا، تفصیلات کے مطابق قصور سے صر ف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر پل دولے والہ سٹاپ ہے جہاں پر سے روزانہ سینکڑوںکی تعداد سے دیہا ت کے لو گ گزرتے ہیں مگر دوکا ن داروں نے ناجائز تجاوزات کی بھر مار کررکھی ہے رکشے بھی چوک میں صبح سوئرے کھڑے کر دیئے جاتے ہیں جس سے لڑائی جھگڑے روزانہ اکا معمول بن چکا ہیں پیدل چلانا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پل سے لے کر دولے والہ روڈ پر دوکا ندامکمل قابض ہو چکے ہیں انجمن کا شتکا روں کے عہدداروںچوہدری کر امت علی ،چوہدری عبدالمجید،چوہدری رضا،چوہدری اعظم اکرم ،سردار سونا ڈوگر ،سردار حمید ڈوگر ایڈووکیٹ کے علا وہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے احتجا ج کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایم اے قصور ناجائز تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کرے تاکہ علا قے لو گوں کوسکھ کا سانس آسکے ۔ٹی ایم اے کے ترجمان نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ قصور کے نزدیک ترین اڈوںپرگرینڈ آپر یشن کیا جا رہا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں