شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس دن رات کو شاں ہے، ڈی پی او

پیر 27 نومبر 2017 19:44

قصور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں،کریمنلز کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے گا، مجرمانہ ذہنیت کے حامل ملزمان کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس دن رات محنت کررہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں جبکہ وقتاً فوقتاً سپیشل سنیپ چیکنگ کیلئے ایس او ایس ناکہ جات بھی لگائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9خطرناک اشتہاریوں سمیت 17ملزمان کے حراست میں لیا ہے ، ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل ،دو پمپ ایکشن، ڈیڑھ کلو گرام چرس اور 57لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں