ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 29 نومبر 2017 11:28

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) پھولنگرملتان روڈبائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوارسجاداحمد گھرکی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ پھولنگر بائی پاس پر پہنچا تو مخالف سمت سے آنیوالا تیزرفتارٹرک اس سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں وہ کچلے جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پھولنگر نے ضابطے کی کارروائی کرکے ڈرائیورکو ٹرک سمیت گرفتار کرلیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں