قصور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری

بدھ 29 نومبر 2017 19:41

قصور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) ملک بھر کی طرح قصور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری‘ لوگ بارہ ربیع الاول کیلئے خصوصی انتظام کررہے ہیں‘ ماہ ربیع الاول شروع ہو تے ہی محافل اور جلوسو ں کا انعقاد شروع ہو گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ لوگ اپنے گھروں ،گلی ،محلوں ،مسجدوں اور عمارتوں کو سجانے کیلئے پور جو ش تیاریاں کررہے ہیں‘ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے پہاڑیوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور مختلف گلی،محلوں اور بازاروں میں پہاڑیوں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

،بازاروں کے ساتھ ساتھ سجاوٹ کی دکانوں پر بھی شدید رش دیکھنے کو مل رہا ہے ہر طرف عید کا سما ہے اوررونق دیکھنے کو مل رہی ہے لوگ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے گھروں اور مسجدوں میں محافل کا انعقاد کررہے ہیں ‘ حضور پاک ﷺ کی سیر ت پر روشنی ڈالی جارہی ہے ‘ بچے اور بڑے اپنی پوکٹ منی اور لوگوں سے چندہ اکٹھا کرکے بھی محافل اور پہاڑیوں کی تیاریوں پر لگارہے ہیں ہر طرف مرحبا ،مرحبا کے نعرے صدا میں گونج رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں