کاشتکار پیوندکئے گئے پودے دسمبر کے آخرتک کھیت میں لگادیں ‘زرعی ماہرین

ہفتہ 2 دسمبر 2017 13:01

قصور۔2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بیرکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست‘ ستمبر میں پیوندکئے گئے پودے دسمبر کے آخرتک کھیت میں لگادیں ‘بیرہر قسم کی زمین میں باآسانی سے اگایاجاسکتاہے لیکن بہتر پیداوار گہری ریتلی میرا اورچونے والی زمینوں سے حاصل ہوتی ہے۔بیرکا پودا ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتاہے اورکم آبپاش علاقوں میں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زمین میں جس جگہ پودالگانا مقصود ہووہاں 1.1میٹرسائزکا گڑھاکھودیں‘گڑھے کو 2سی3ہفتے تک کھلا چھوڑ دیں‘پودے لگانے سے کم ازکم 2ہفتے پہلے گڑھوں کی اوپروالی ایک فٹ مٹی کے برابر ایک حصہ بھل اور ایک حصہ گوبر کی گلی سڑی کھاد اچھی طرح ملاکر بھردیں اس جگہ کو سطح زمین سے تھوڑا اونچا رکھیں اور پانی لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ وتر آنے پر گڑھے کا لیول زمین کے برابر کردیں اور پودے لگا دیں‘ پودے لگانے کے بعد ان کو اردگرد سے اچھی طرح دبادیں اور آبپاشی کریں ‘پہلی آبپاشی کے بعد زمین میں بننے والی دراڑوں کو مٹی سے اچھی طرح بھردیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں