سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلداراجناس میں ہوتاہے‘ محکمہ زراعت

ہفتہ 2 دسمبر 2017 13:01

قصور۔2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلداراجناس میں ہوتاہے‘ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40-45فیصد تیل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن اے‘ بی اور کے پائے جاتے ہیں۔اس فصل کا دورانیہ تقریباً 100 سے 125دن ہوتاہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں