عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،رانامحمدحیات خاں

اتوار 3 دسمبر 2017 14:41

قصور۔3دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا ہے کہ حلقے کی تعمیروترقی پرکروڑوں روپے کے فنڈزدینے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مشکور ہیں،قائدین کی پالیسیوں کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہوں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد چیئرمینز‘کونسلرز‘ تاجروں ‘میڈیاکے نمائندوں اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 15کروڑ روپے کی لاگت سے پھولنگر‘ملتان روڈ کا افتتاح کرکے کام شروع کروادیاگیاہے ‘سڑک تین ماہ میں مکمل ہوجائیگی‘40بیڈوں پرمشتمل ٹی ایچ کیوہسپتال کیلئے زمین خریدلی گئی ہے جس کا جلدافتتاح کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں ‘بلدیہ چیئرمین رانا عامرنثار‘وائس چیئرمین راناماجدعلی نے بھی شہر کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی‘ہم ہر گلی‘محلے کی سطح پر ایل ای ڈی لائٹوں کا انتظام کررہے ہیں اور پورے شہر میں کیمرے بھی نصب کررہے ہیں انشاء اللہ اپنے حلقہ کو ضلع کا مثالی شہربنائینگے۔ کھلی کچہری میں رانامحمد حیات خاں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں