سی پیک منصوبہ تیزرفتاری کے ساتھ عملی صورت اختیارکرچکاہے، حاجی اکرم مغل

پیر 4 دسمبر 2017 11:31

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) سی پیک منصوبہ انتہائی تیزرفتاری کیساتھ عملی صورت اختیارکرچکاہے‘ سی پیک کے ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کی مالیت 30ارب ڈالر ہے جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 60ارب ڈالر تک پہنچ رہی ہے جوملکی معاشی صورتحال کیلئے خوش آئندہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن تاجران قصور حاجی اکرم مغل نے اپنی گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹس کی تکمیل اور گوادربندرگاہ کے فعال ہونے پر غیرملکی سرمایہ کاروں اوربڑے کاروباری اداروں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیاہے‘ حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں میں سپیشل اکنامکس زونزکے قیام اور ان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو مراعات کیساتھ ساتھ صنعتیں قائم کرنے کیلئے زمین کی فراہمی سے ملک بھرمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک بھرمیں نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بیروزگاری جیسے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مددملے گی اورغیرملکی سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملکی درآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں