پیاز دل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

پیر 4 دسمبر 2017 11:33

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پیازکاشمار قدیم ترین سبزیوں میں ہوتاہے ‘پیازخون کی شریانوں میں جمع ہونیوالی چربی کو تحلیل کرتاہے اور دل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتاہے‘ متعدل اور خشک موسم پیازکی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں ہے‘ پیازکی نرسری پرکورے کا بہت کم اثرہوتاہے اسی لئے پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبر‘ جنوری میں کردی جائے‘ ایک ایکڑ رقبے پر پیاز کی کاشت کیلئے پنیری تیار کرنے کیلئے تین کلوگرام بیج اور چار سے پانچ مرلے زمین درکار ہوتی ہے‘ پنیری کے قریب اگرکیڑوں کے گھرہوتو ان کا فوری سدباب کیاجائے‘ کھیت میں نرسری تبدیل کرنے سے کچھ دن پہلے پانی روک دیاجائے تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے‘ پیازکی اچھی طرح فصل کاشت کرنے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی بہت ضروری ہے ‘پودوں کی منتقلی کے بعد 45دن کے اندر 2یا 3بار گوڈی اورنلائی کرنے سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کیاجاسکتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں