قصور، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) قصور کے گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے،تفصیلات کے مطابق محمد قاسم بسواری موٹرسائیکل قصور سے کوٹرادھاکشن جا رہا تھا کہ میر صاحب پل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار کنٹینر نے کچل کر ہلاک کردیا تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ڈرائیور رحیم اور کنٹینر کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ،چھانگا مانگا کے علاقہ دین پور ڈوبہ کے قریب محمد طارق لاہور سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑ کے قریب سائیکل سوار نذیر احمد کو لاہور سے پاکپتن جانیوالی تیز رفتار بس نے کچل کر ہلاک کردیا ،پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں