قصور، ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاںبحق

جمعرات 7 دسمبر 2017 22:14

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق موٹرسائیکل سوار محمد قاسم کوٹ رادھاکشن سے اپنے گاوں کھلجیاں آ رہا تھا کہ پل میر صاحب کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹریلر جسے عمیر نامی ڈرائیور چلا رہا تھاکی زد میں آکر محمد قاسم جاں بحق ہو گیا جبکہ ملتان روڈ بھونیکی موڑ کے قریب لاہور سے پاکپتن جانیوالی تیز رفتاربس کی زد میں آکر سائیکل سوار نذیر جاں بحق ہو گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس تھانہ صدر پتوکی نے بس کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں