کاشتکاروںکو کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:25

قصور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین کاکہناہے کہ کاشتکار موسم سرماکے دوران درج ذیل حکمت عملی اپناکر آئندہ آنیوالی کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں‘ چنائی مکمل ہونے پر چھوٹے اور متاثرہ ٹینڈے اچھی طرح توڑلئے جائیں بعدازاں ٹینڈوں کو دھوپ میں پھیلا کر پوری طرح کھلنے کے بعد پھٹی کو الگ کرلیاجائے اور بچے ہوئے موادکو جلادیاجائے‘کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں تاکہ کچے ٹینڈے جانوروں کی خوراک بن سکیں‘ جن کھیتوں میں کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ ہوا ہووہاں گر ے ہوئے ٹینڈؔ تلف کرنے کے بعد کھیتوں کو روٹا ویٹ کردیاجائے تاکہ بچے ہوئے موادمیں سے موجود سنڈیاں تلف ہوجائیں‘ کپاس کی چھڑیاں جوآگ جلانے کے مقصد کے لئے رکھی جاتی ہیں ان چھڑیوںکوکھیتوں سے دورکسی جگہ پر ذخیرہ کیاجائے اور ان پر رہ جانیوالے ٹینڈوں کو تلف کردیاجائے‘ چھڑیاں کاٹ کر استعمال کرلی جائیں اور ڈھیرلگاتے وقت چھوٹے گٹھوں کی حالت میں اس طرح رکھیں کہ چھڑیوں کے مڈھ نچلی طرف ہوں تاکہ دھوپ کیوجہ سے ان چھڑیوں میں موجود سنڈیاں تلف ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں