دیہی علاقوں کی صفائی کا منصوبہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کا عکاس ہے ‘صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود
منتخب عوامی نمائندے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ‘حکومت یونین کونسلز کو صفائی ستھرائی کیلئے فنڈز اور مشینری فراہم کریگی ‘دیہاتوں میں جاری اس منصوبہ کو 20دسمبر تک مکمل کیا جائیگا‘جنوری میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا‘صوبائی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کی یونین کونسلز نظام پورہ اور شیخ عماد کہنہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو
جمعہ 8 دسمبر 2017 16:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال ‘چیف آفیسر ضلع کونسل ‘ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ‘چیئر مین یونین کونسل نظام پورہ مہر محمد لطیف ‘چیئر مین یونین کونسل شیخ عماد کہنہ حاجی عبدالستار ‘وائس چیئر مینز صلاح الدین بھٹی ‘غلام رسول ڈوگراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود نے قصور کے نواح میں یونین کونسلز نظام پورہ اور شیخ عماد کہنہ میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر منتخب چیئر مینوں اور کونسلر ز کو کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دیہاتوں میں جاری اس پروگرام کو کامیاب بنائیں تا کہ دیہاتوں میں رہنے والے عام آدمی کو صاف ستھراماحول میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس عظیم کام کو جاری رکھنے کیلئے ہر یونین کونسل کو وسائل فراہم کر رہی ہے تا ہم علاقہ کے معززین اور صاحب ثروت لوگ بھی اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے آگے آئیں اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا کہ ہر دیہات کی سطح پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مخصوص جگہوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر پھینکیں تا کہ اسے بہتر انداز میں ٹھکانے لگایا جا سکے ۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے
قصور میں جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
قصور پولیس نے 12 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس