ڈی پی او قصور کا تھانوں کا اچانک دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:34

قصور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمدنے دو تھانوںصدر قصور اورتھہ شیخم کا اچانک دورہ کیا،تھانوںکے ریکارڈ کی انسپکشن کی، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا اور تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ کے دوران کئی ایک انفرادی مقدمات ڈس کس کیے،عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاطت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی اوقصور کی تمام پولیس افسران کو ہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمد نے جمعہ کے روز دو تھانوں کے اچانک وزٹ کے دوران کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اورجھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔ مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور ان کی پراپرٹی ضبط کروانے کیلئے قانونی کاروائی جلد ازجلد مکمل کی جائے ۔منشیات فروشوں ،جواء اور قحبہ خانو ں کیخلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں انہوں نے کہا کہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں