پنجاب حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، شیخ علائوالدین

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:12

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) صوبائی وزیرشیخ علائوالدین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کی کاوشوں سے صوبے بھرمیں صحت میلوں کا انعقادکیاجارہاہے جہاں مریضوں کو چیک اپ کے علاوہ علاج سمیت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چونیاں میں منعقدہ صحت میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں‘اس شعبے کیلئے 260 ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیاگیاہے‘صوبے بھر میں لاکھوں مریض روزانہ علاج معالجے سے مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے اس موقعے پر مختلف کیمپوں کا معائنہ کیا اور صحت میلے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمدچیمہ نے بتایاکہ صحت میلے کے مختلف کیمپوں میں روزانہ ہزاروں مریض چیک اپ کروارہے ہیں جنھیں ہر قسم کی طبی سہولتیں اورادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں