گاجر موسم سرماکی غذائیت سے بھرپور سبزی ہے‘زرعی ماہرین

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:12

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ گاجر موسم سرماکی مقبول اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔گاجر کا سلاد ‘اچار اور حلوہ بہت مقبول ہے جبکہ اسکا جوس حیاتین اے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ گاجرکی فصل عام طورپر 100 سے 120 دن بعد پوری طرح تیارہوجاتی ہے، 80تا 90دن بعد جب اس کی موٹائی دوتاچار سینٹی میٹر ہوجائے تو روزمرہ استعمال کیلئے اسے برداشت کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گاجر برداشت کرنے سے دوہفتہ قبل پانی بند کردیں تاکہ مٹھاس بڑھ جائے اور زمین و تر حالت میں ہونے پر گاجریں اکھاڑنے میں مشکل نہ ہو ۔گاجرکا بیج تیار کرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی جنوری کے پہلے ہفتے تک مکمل کرلیں ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل ہوتے ہیں‘بیج کیلئے ڈک ایسی گاجروں سے حاصل کریں جن کی عمر 100 سے 120دن ہو اور ڈک کی گاجر 4سے 5انچ ہوڈک لگانے سے قبل زمین کو اچھی طرح تیارکرلین اور ہمواری کا خاص خیال رکھیں ‘ہموار کھیت میں 6سی9 انچ کے فاصلے پر ڈک لگائیں جبکہ قطاروں کا فاصلہ 2 سے اڑھائی فٹ رکھیں۔

(جاری ہے)

گاجر کے بیج کیلئے گاجرکی ترقی دادہ قسم ٹی 29کا بیج بنائیں کیونکہ اس قسم کی پیدواری صلاحیت 50سے 60 ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ ایک ایکڑ سے بیس من بیج حاصل ہوتاہے اسکے علاوہ یہ قسم بہترین قوت مدافعت بھی رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں