ملک میں دھنیے کی کاشت کا رقبہ 5865ہیکٹرتک پہنچ گیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:13

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں دھنیے کے زیرکاشت رقبہ 5865ہیکٹر اور پیداوار 2986میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔ انھوں نے قصور‘ فیصل آباد‘شیخوپورہ اور ملتان کے کاشتکاروں کو دھنیے کی پچھیتی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بروقت کاشت سیاچھی پیداوارحاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین نے بتایا کہ دھنیے کے سبزپتے اوربیج بطور مصالحہ روزمرہ کے کھانے پکانے میں استعمال ہوتے ہیں اور اسکے بیج سے تیل بھی نکالاجاتاہے جوکاسمیٹیکس ‘دواسازی اور پرفیوم بنانے کی صنعت میں استعمال ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھنیے کی کاشت کیلئے معتدل سے سردموسم کی ضرورت ہوتی ہے اوریہ سردموسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ 30سے 35ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت برداشت کرنیکی صلاحیت بھی رکھتاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ د ھنیے کو پانی اورکھادکے مناسب استعمال سے ساراسال کاشت کیاجاسکتاہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں