حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہے،ڈاکٹر جاویداقبال

اتوار 10 دسمبر 2017 13:30

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی اورعوام کو علاج و معالجہ کی بہترسہولیات ان کی دہلیز پر مہیاکرنے کے لئے کوشاں ہے ‘ہیلتھ کنونشنزمیں مختلف بیماریوں کی بلڈسکریننگ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل قصور سردار عزیرشعیب عالمگیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاویداقبال نے ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد ہیلتھ کنونشن 2017ء کے سلسلہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین ضلع کونسل قصورسردار عزیر شعی عالمگیرنے کہا کہ صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے عوام میں شعوروآگاہی پیداکرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں‘حکومت کا عزم لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے‘ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کی ترقی اورعوام کو علاج و معالجہ کی بہترسہولیات انکی دہلیز پر مہیاکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اس سلسلہ میں صوبہ بھرمیں ہیلتھ کنونشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچونیاں ڈاکٹر جاویداقبال نے کہاکہ ہیلتھ کنونشن 2017ء کے سلسلہ میں لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ویکسین‘ شوگر‘ ہیپاٹائٹس ‘بلڈ گروپ‘ ملیریاودیگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں اورحاملہ خواتین کاالٹراسائونڈ اورفری میڈیسن بھی دی گئی ہیںجن میں 107 مریضوں کی سکریننگ کی گئی ہیں اور 80مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ تقریب کے آخرمیں وائس چیئرمین ضلع کونسل قصورسردارعزیرشعیب عالمگیرنے ہسپتال کے عملہ کی کمی کوپوراکرنے ‘ مزید نئے کمرے اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں