اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلا س،صفائی کے کا مو ںکا جا ئزہ لیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2017 13:30

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء)کمیونٹی سنٹرمیں تحصیل بھرکے چیئرمینوں‘سیکرٹریوں ‘تحصیلداروں کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنرچونیاں احمدرضا بٹ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کیمطابق قصبوں‘دیہاتوں کی صفائی ستھرائی میں خصوصی دلچسپی لیکر عملدرآمدکروایاجائے گا تاکہ ہر قصبہ ‘دیہات خوبصورت نظرآئیں‘ دیہاتوں میں گندگی کے ڈھیر‘ تالابوں کی صفائی اورناجائز تجاوزات کا خاتمہ اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں احمدرضا بٹ نے تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں‘سیکرٹریوں کو خصوصی ہدایات دی کہ وہ اس سلسلہ میں کوتاہی نہ کریں بلکہ عملی جامعہ پہنائیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن صحت وصفائی کوکامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں