کاشتکارگندم کی پچھیتی کاشت15دسمبر سے پہلے مکمل کرلیں‘محکمہ زراعت

پیر 11 دسمبر 2017 12:14

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کی مطابق کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشت15دسمبر سے پہلے ہرصورت مکمل کرلیں‘کالے تیلے سے بچانے اور خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے کینولا/سرسوں کی کم ازکم 2لائنیں ایک ایکڑ میں ضرورلگائیں‘15 دسمبرتک بوائی کیلئے شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں‘بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت کی جدید سفارش کردہ اقسام چکوال50‘ این اے آر سی 2009‘پارس 2009 ‘دھرابی 2011 اورپاکستان 2013 کاشت کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں