سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کے شیڈول کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2017 12:15

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہارکی کاشت کے شیڈول اوربمپرکراپ کی حامل منظورشدہ اقسام کا اعلان کردیا ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندارفصل حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ قصور‘لاہور‘منڈی بہائوالدین‘ سیالکوٹ‘ننکانہ صاحب‘شیخوپورہ اورنارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک‘راولپنڈی‘ اٹک‘گجرات‘چکوال میں یکم فروری سے 25 فروری تک ‘ رحیم یارخان‘ بہاولپور‘ خانیوال‘ملتان‘ وہاڑی‘بہاولنگر‘ڈی جی خان‘لیہ‘ لودھراں‘ راجن پور‘ بھکر میں 10جنوری سے 10 فروری تک ‘میانوالی ‘سرگودھا‘ خوشاب‘ جھنگ‘ساہیوال‘ اوکاڑہ اور فیصل آبادکے اضلاع میں 15جنوری سی15فروری تک سورج مکھی کی کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکارسورج مکھی کی بہترین پیدوارکیلئے منظورشدہ اقسام ہائی سن 33‘ہائی سن 39‘اگورہ4‘این کے 278‘ڈی کے 4040، 64A93،ایف ایچ331وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں