قصور،ڈالہ کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پیر 11 دسمبر 2017 22:13

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) قصورکے نواحپھوپے وال کے قریب ڈالہ کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کیمطابق پتوکی کے علاقہ بھوپے وال میں عرفان مسیح اور شان مسیح لک برکس نامہ بھٹہ سے اپنا کام ختم کر کے واپس موٹرسائیکل پر آ رہے تھے کہ تھوڑی ہی دو ر پہنچے تو ڈالہ سے انکی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں عرفان مسیح اور شان مسیح دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس تھانہ صد پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں