قصور پولیس نے شراب کی چالوبھٹی پکڑ لی، دو ملزمان گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 22:13

قصور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) مصطفی آباد پولیس نے پکی حویلی سے شراب کی چالوبھٹی پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ایس ایچ او مصطفی آباد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ پکی حویلی میں چھاپہ مار کر حویلی مویشیاں میں شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی اور 26لیٹر شراب برآمد کر کے دو ملزمان مٴْقصود اور عباس کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں