دُکھی لوگوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی نعیم صفدر انصاری

منگل 12 دسمبر 2017 11:42

قصور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ دُکھی لوگوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے ‘قابل ستائش ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگیاں غریب اور مستحقین کی مدد کیلئے وقف کردیتے ہیں‘جذبہ انسانی کے تحت مستحقین کی مدد کر کے ہم انہیں معاشرے کا فعال شہری بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی’’ تنظیم ہم خیال کارواں‘‘ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘حکیم منیر انصاری ‘محمد پرویز مہر ‘نوید رمضان مغل بھی موجود تھے۔ منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم خیال کارواں کی طرف سے ہر ماہ تقریبا 200یتیموں ‘بیوائوں اور مستحقین خواتین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے منتظمین کو اس نیک کام کو جاری رکھنے کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں